وفاقی کابینہ نے موٹر ویز اور ایئر پورٹس گروی رکھنے کی منظوری دیدی، 10لاکھ میٹر ک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت 

    وفاقی کابینہ نے موٹر ویز اور ایئر پورٹس گروی رکھنے کی منظوری دیدی، 10لاکھ ...

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ، ڈیسک) وفاقی کابینہ نے سرکاری املاک کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی، بانڈز کے لئے قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھے جائیں گے۔ان میں اسلام آباد ایکسپریس وے، اسلام آباد پشاور موٹروے، پنڈی بھٹیاں لاہور سیکشن،لاہور اور ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ شامل ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیاگیا۔ کابینہ نے اسلم خان کو پی آئی اے سی ایل بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے اورسرکاری املاک کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔سکوک بانڈز کے لئے قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھے جائیں گے، شاہراہوں میں اسلام آباد ایکسپریس وے، اسلام آباد پشاور موٹروے، پنڈی بھٹیاں لاہور سیکشن شامل ہیں۔لاہور اور ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی فہرست میں شامل ہیں،،ماضی میں قرضے معاف کرانے یا قرض کی مد میں بنکوں کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے سٹیٹ بنک کی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا ایجنڈا واپس لے لیا گیا،وزارت خزانہ کو رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کابینہ نے ساجد بلوچ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دی، لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی نڑاد افراد کی سہولت کے لئے لکسمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیاگیا۔کابینہ نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ سٹاف ہاؤسنگ کالونی کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے وزیر برائے انسانی حقوق کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کی منظوری دی،سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کے مسائل کے تدارک کے لئے مجوزہ پبلک پراپرٹیز بل 2021کی اصولی منظوری دی گئی۔کابینہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کمپنی میں پانچ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔وفاقی کابینہ نے مستقبل میں ملک میں گندم کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اور وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے  اور عاصم رؤف کو مزید 3 ماہ کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کے چیئرمین کے عہدے پر توسیع  کی بھی منظوری دے دی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نیاجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ سے پاس قانون پر عمل کرانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن حکام آئندہ انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ پر منتقل کریں، آئین سے متصادم قوانین پر فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، الیکشن کمیشن کا کام سیاست نہیں، اگر کسی کو سیاست کرنی ہے تو پھر اپنی پارٹی بنا کر سیاست کریں،تحریک انصاف نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت کی، پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ مخالفت کررہی ہیں،سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے ملک میں آنا وزیراعظم پر اعتماد کا مظہر ہے،4لاکھ افرادروزانہ کی بنیاد پر ویکسین لگوا رہے ہیں،دنیا کورونا وباء سے نبرد آزما ہونے کی پاکستان کی کاوشوں کی معترف ہے۔  فواد چوہدری نے کہاکہ اس مرتبہ ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اس کے باوجود درآمد کرنے کی منظوری اس وجہ سے دی گئی ہے کیوں کہ ہماری آبادی تیزی سے بڑھنے کی وجہ سے ہماری ضرورت بڑھ گئی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ اس سے قبل 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی اجازت دی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ کابینہ میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ ہمارے ملک کی آبادی بڑھنے کی رفتار اتنی تیز ہے کہ فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہونے کے باوجود ہماری ضرورت بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کے عمل میں شامل کرنا چاہتے ہیں، نہ جانے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمندر پار پاکستانیوں سے کیوں اتنے خوفزدہ ہیں شاید انہیں یہ لگتا ہے کہ یہ سب عمران خان کے ووٹر ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا معاملہ بھی اسلیے رکا ہوا ہے کیوں یہ جماعتیں بیرونِ ملک مقیم 80 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ آج ہماری معیشت کی 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کی بڑی وجہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ہیں جنہوں نے پاکستانی معیشت جو بالکل بدل کر رکھ دیا اسلامک بینکنگ کو فروغ دینے کے حوالے سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل اجارہ سکوک کے بروقت اجرا کی غرض سے اثاثے بروئے کار لانے کی تجویز بھی منظور کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اکثریت سود پر قرض لینا برا سمجھتے ہیں تو اسلامی نظام سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ بلاسود قرض لیا جاسکتا ہے اس لیے اجارہ سکوک کے نظام سے اسلامی بینکنگ کو مقبولیت ملے گی اور ہم قرضہ لینے کے لیے اپنے ناقابل استعمال اثاثوں کو بھی استعمال کرسکیں گے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کارٹن ہوٹل کراچی کی اراضی کی منتقلی کا معاملہ بھی ایک ہفتے کے لیے مؤخر کیا گیا ہے اور ممنوعہ اسلحے کے لائنسنس کے اجرا کی درخواستوں پر غور کا معاملہ بھی مؤخر کیا گیا تا کہ وزارت داخلہ اس سے متعلق قواعد مکمل کرلے اور پھر لائسنس جاری کیے جائیں۔فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ نے ایک انتہائی اہم قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کے تدارک کے لیے پبلک پراپرٹی ریموول آف انکروچمنٹ بل 2021 پیش کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ قانون کے تحت وفاقی حکومت کا مجاز افسر سرکاری اراضی پر قابض افراد کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرے گا اور غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں اراضی کی واگزار کا اقدام کرنے کا مجاز ہوگا۔کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوششیں کررہے ہیں، غریب آدمی کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔۔ اجلاس میں اشیائے کی خورونوش کی قیمتوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی،۔ اجلاس میں تربیلا،منگلا ڈیم میں پانی کی قلت پر بھی بریفنگ دی گئی اور کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری بھی دی 

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -