کڈنی ہلز ریفرنس، سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

کڈنی ہلز ریفرنس، سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
کڈنی ہلز ریفرنس، سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت نے کڈنی ہلز ریفرنس میں ملوث سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاسمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرد ی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں کڈ نی ہلز ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے دوران سماعت پی پی رہنماسلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون اورعبدالغنی مجید پر فرد جرم عائد کی جبکہ ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان طارق محموداور عبدالقادر شہوانی پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

عدالت کی جانب سے ملزمان کو چار شیٹ پیش کی گئی جبکہ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -