ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کا کیس 25 جون کو سماعت کیلئے مقرر

ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کا کیس 25 جون کو سماعت کیلئے مقرر
ایس پی صدر کے خلاف توہین عدالت کا کیس 25 جون کو سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی آج کی عدالت کے کیسز منسوخ کر دیے گئے جس کے بعد ایس پی صدر لاہور کے خلاف توہین عدالت کا کیس 25جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

چیف جسٹس قاسم خان توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے ۔

گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کا شہری کی زمین پر مبینہ قبضے کے کیس میں ایس پی صدر کے خلاف غلط بیانی کا معاملے کی سماعت ہوئی ، جس دوران چیف جسٹس قاسم خان نے ایس پی حفیظ الرحمان کو غلطی ماننے اور معافی کیلئے 30 منٹ کا وقت دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر درخواست گزار شہری اکرم سعید بھی عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اکر م صاحب آپ نے حلف نامہ جمع کرایا ہے کیا آپ اسے دوبارہ پڑھنا چاہتے ہیں جس پر شہری نے جواب دیا کہ جی میں نے پڑھ کر دستخط کئے ہیں ۔

ایس پی صدر حفیظ الرحمان بگٹی بھی عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی نے عدالت میں غلط بیانی کی ہے ، ایس پی نے کہا کہ درخواست گزار کے گھر پر کوئی ریڈ نہیں کی لیکن چھاپہ مارا گیا ، ایس پی نے کہا کہ ڈی آئی جی لیگل سے کنسلٹ کر کے ریڈ کیا گیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایس پی جو لکھ کر دیں گے اس کے مطابق عدالت فیصلہ کرے گی ، مافی مانگنا چاہتے ہیں تو پہلے جرم کا اعتراف کریں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -