سڈنی میں ایک شہری میں کورونا کی تصدیق، عوام پر اگلے ہفتے سے شہر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد
سڈنی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عوام پر اگلے ہفتے سے شہر سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
سڈنی کے شہری کا ویلنگٹن سے واپسی پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیاجس کے بعد نیوزی لینڈ حکام نے ویلنگٹن میں کووڈ الرٹ لیول 27 جون تک بڑھا دیا۔
ادھر جاپان میں کووڈ ویکسی نیشن میں تیزی کی گئی ، اداروں نے اپنے ویکسین سینٹر بنا لئے ۔ دوسری جانب ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ امریکا کی کورونا ختم کرنے کی کوششوں کیلئے سب سے بڑا خطرہ ڈیلٹا ویرینٹ ہے ، کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ کووڈ 19کی اصل قسم سے بڑا ہے ۔