پاک چین سفارتی تعلقات کے 70برس مکمل ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا نیک تمناوں کا اظہار

پاک چین سفارتی تعلقات کے 70برس مکمل ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا نیک تمناوں کا ...
پاک چین سفارتی تعلقات کے 70برس مکمل ،وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا نیک تمناوں کا اظہار

  

لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک چین سفارتی تعلقات کے 70برس مکمل ہونے پر وزیر اعلیٰ آفس لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔تقریب سے خطاب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی وزرا کی جانب ے چین اور پاکستان کے لیے نیک تمناو؂ں کا اظہار کیا گیا۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کا برادرانہ اورلازوال دوستی کا سفر7 دہائیوں پر مشتمل ہے،چین نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے محنت، لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ اونچا مقام حاصل کیا ہے،پاک چین تعلقات کایہ عظیم سفر تیزی سے جاری رہے گا اور آگے بڑھتا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -