وزیر اعلیٰ پنجاب کا جوہر ٹاؤن دھماکے کے واقعے کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا جوہر ٹاؤن دھماکے کے واقعے کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا جوہر ٹاؤن دھماکے کے واقعے کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاون میں دھماکے کے واقعہ کانوٹس  لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب  کر لی ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ، سردار عثمان بزدار نے جناح ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔

وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں تیز کرنے ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

مزید :

قومی -