بم ڈسپوزل سکواڈ اور فرانزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگا رہی ہیں ، ایس پی انویسٹی گیشن 

بم ڈسپوزل سکواڈ اور فرانزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگا رہی ہیں ، ایس پی ...
بم ڈسپوزل سکواڈ اور فرانزک ٹیمیں دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگا رہی ہیں ، ایس پی انویسٹی گیشن 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے کے مقام پر ایس پی انویسٹی گیشن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر دھماکہ گیس پائپ لائن کا لگتا ہے مگر ہم پوری تحقیقات کر رہے ہیں ۔

ایس پی انویسٹی گیشن منصور امان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت فرانزک کی ٹیمیں اور دیگر سول ٹیمیں یہاں موجود ہیں جو شواہد اکٹھے کر رہی ہیں ، ہم ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں ،تحقیقات کے بعد دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلے گا، بارودی مواد کے شواہد ہیں تو دیکھا جائے گا،دھماکے سے گھر اور تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ  صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہرٹاؤ ن میں واقع بی او آر سوسائٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بتایا گیاہے کہ ابتدائی طور پر زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑیوں میں ہسپتال لے جایا گیا۔ؕ

مزید :

قومی -