جوہر ٹاؤن دھماکہ ، سی سی پی او لاہور نے نوعیت کے بارے میں بتا دیا

جوہر ٹاؤن دھماکہ ، سی سی پی او لاہور نے نوعیت کے بارے میں بتا دیا
جوہر ٹاؤن دھماکہ ، سی سی پی او لاہور نے نوعیت کے بارے میں بتا دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے پر بم  دھماکے کا شبہ ظاہر کر دیا ، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ گیس کا دھماکہ نہیں لگتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ شبہ ہے کہ یہ بم کا دھماکہ ہے مگر بم ڈسپوزل سکواڈ ، فرانزک ٹیموں اور شواہد اکٹھے کرنے والی دیگر ٹیموں کی جانب سے تصدیق کرنے تک اسے حتمی قرار نہیں دے سکتے ۔

سی سی پی او لاہور نے کہا کہ دھماکے کی اطلاع 11بجے کے بعد ملی ، دھماکے میں اب تک دو افراد جاں بحق جبکہ 17زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔

مزید :

قومی -