اگر ہمیں ووٹ کا حق نہ دیا گیا تو۔۔۔۔۔ اوورسیز پاکستانیوں نے بڑا اعلان کردیا

اگر ہمیں ووٹ کا حق نہ دیا گیا تو۔۔۔۔۔ اوورسیز پاکستانیوں نے بڑا اعلان کردیا
اگر ہمیں ووٹ کا حق نہ دیا گیا تو۔۔۔۔۔ اوورسیز پاکستانیوں نے بڑا اعلان کردیا

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اوورسیز پاکستانی ووٹ کے حق کے مطالبے پر الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے پہنچ گئے جس کی قیادت چیئرمین پاکستان اوورسیزفورم چودھری شاہد رضا رانجھانے کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے حق رائے دہی کے حوالے سے بنائے گئے بل کی مخالفت کرنے والوں کو آئندہ الیکشن جیتنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینے کے بل کی اپوزیشن سینیٹ میں مخالفت نہ کرے، ہم ملکی سیاست میں دلچسپی بھی لیتے ہیں اور اس ملک کی ترقی میں ہمار ا اہم کردار ہے۔

شاہد رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کی۔احتجاج میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا،مشرق وسطیٰ اوریورپی ممالک سے آئے پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔بعدازاں وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی احتجاج میں شرکت کی ، اس موقع پر شہباز گل کا کہناتھا کہ میں بطور اوورسیز پاکستانی ووٹ کے حق کا مطالبہ کررہا ہوں،سرکاری عہدیدار کی حیثیت نہیں اوورسیز پاکستانی کی حیثیت سے احتجاج ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک چھوڑ کر بیرون ملک نہیں بلکہ واپس آتا ہے،یہ لوگ ہر سال اپنے خاندان کو ملنے آتے ہیں انہیں سارے حالات معلوم ہیں،اوورسیز پاکستانی معاش کے لئے بیرون ملک جاتا ہے اور پیسہ اپنے خاندان کو بھیجتا ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -