اپوزیشن لیڈر کو کمر کی تکلیف مگر ایوان میں 4 گھنٹے تقریر کی ، بابر اعوان 

اپوزیشن لیڈر کو کمر کی تکلیف مگر ایوان میں 4 گھنٹے تقریر کی ، بابر اعوان 
اپوزیشن لیڈر کو کمر کی تکلیف مگر ایوان میں 4 گھنٹے تقریر کی ، بابر اعوان 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بابر عوان نے کہا کہ کیا کمر میں تکلیف والا شخص چار گھنٹے کھڑ اہو کر تقریر کر سکتاہے مگر ہمارے اپوزیشن لیڈر کمر درد کی تکلیف کے باوجود چار گھنٹے تک تقریر کرتے ہیں ،ہم نے تاریخی اور کامیاب بجٹ پیش کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ بجٹ پر تنقید اس لئے ہو رہی ہے کہ یہ ایلیٹ کیلئے نہیں بلکہ غریب کیلئے ہے ، ن لیگ کا بجٹ پیش کرنے والے ملک سے بھاگ گئے ، عمران خان کی حکومت نے معیشت کو بچایا ، وزیر اعظم کی قیادت میں کورونا پر قابو پانے کیلئے بہترین پالیسی اپنائی گئی ۔

بابر اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں کورونا پر قابو پانے کیلئے بہترین پالیسی اپنائی گئی ، ملکی مفادات کی بات ہو تو اپوزیشن واک آو¿ٹ کر جاتی ہے ۔بابر اعوان کی تقریر کے دوران اپوزیشن ن شورشرابہ کیا جس پر انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ اور چیخیں تا کہ قوم دیکھے ۔

مزید :

قومی -