وزیراعظم عمرا ن خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم عمرا ن خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر ...
وزیراعظم عمرا ن خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے دوران وزیرا عظم کو ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمرا ن خان کی زیر صدارت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا ہے جس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اجلاس میں عمرا ن خان کو ملکی دفاع کو درپیش چیلنجز، مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورتحال سمیت افغان امن عمل پر بریفنگ دی گئی۔

عمران خان کی جانب سے ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے ادارے کی خدمات کو سراہا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -