خواتین کے لباس سے متعلق عمران خان کی بات مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے ، مریم نواز 

خواتین کے لباس سے متعلق عمران خان کی بات مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے ، مریم نواز 
خواتین کے لباس سے متعلق عمران خان کی بات مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے ، مریم نواز 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے خواتین کے لباس کے متعلق اتنی عجیب بات کی کہ انہیں کیا نام دوں ،عمران خان نے پست سوچ کی عکاسی کی ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کیا موٹروے پر خاتون کا ریپ اس لئے ہوا کہ انہوں نے غلط کپڑے پہنے ہوئے تھے ، مجرم کو نہیں مظلوم کو ذمہ دار قرار دینے والی ایسی سوچ سے پاکستان کو آزاد چاہئے ، یہ بہت بری سوچ ہے ، اس کا خاتمہ ضروری ہے ، عمران خان کے بیان سے زیادتی کے شکار بچوں کے والدین کو بہت تکلیف ہوئی ہو گی ۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ عوام کے متنخب وزیر اعظم نہیں ، انہیں چوری کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے ، عمران خان ایٹمی طاقت کے کسٹوڈین نہیں ہیں ، ایٹمی دھماکے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے ، ایٹمی طاقت کیلئے عوام نے بہت قربانیاں دیں ، آپ کشمیر کا سودا کر کے آئے ہیں ، کشمیر کا نام نہ لیں ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو پولیس کے جوانوں پر فخر ہے ، پولیس کے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت جبکہ زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پولیس اہلکار مٹی کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے ، بہت تکلیف دہ واقعہ ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -