وزیر داخلہ شیخ رشید کا لاہو ر دھماکے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیر داخلہ شیخ رشید کا لاہو ر دھماکے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم دے دیا
وزیر داخلہ شیخ رشید کا لاہو ر دھماکے کا نوٹس، تحقیقات کا حکم دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لاہور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ وزیرداخلہ کی جانب سے دھماکے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری کئے گئے ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے،دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے،وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کررہے ہیں۔

وزیرداخلہ کی جانب سے دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعابھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہرٹاو¿ ن میں واقع بی او آر سوسائٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -