لاہوربم دھماکے کا مقصد پولیس والوں کو نشانہ بنا نا تھا، آئی جی پنجاب انعام غنی

لاہوربم دھماکے کا مقصد پولیس والوں کو نشانہ بنا نا تھا، آئی جی پنجاب انعام ...
لاہوربم دھماکے کا مقصد پولیس والوں کو نشانہ بنا نا تھا، آئی جی پنجاب انعام غنی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پنجاب انعام غنی نے لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کے متعلق اہم بیان جار ی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس دھماکے کا مقصد پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے ہمیں 65تھریٹ الرٹس موصول ہوئے جس کے بعدگزشتہ ہفتے کچھ دہشت گردوں کوگرفتار کیا گیا۔جوہر ٹاون دھماکے میں نقصانات کاجائزہ لے رہے ہیں،ہمیں افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ،دھماکوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلند ہوتے ہیں ۔

واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہرٹاو ن میں واقع بی او آر سوسائٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہواہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -