راولپنڈی رنگ روڈمنصوبہ موجودہ حکومت کے دور میں مکمل ہوگا، غلام سرور خان کا دعویٰ

 راولپنڈی رنگ روڈمنصوبہ موجودہ حکومت کے دور میں مکمل ہوگا، غلام سرور خان کا ...
 راولپنڈی رنگ روڈمنصوبہ موجودہ حکومت کے دور میں مکمل ہوگا، غلام سرور خان کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ہو ابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈمنصوبہ موجودہ حکومت کے دور میں مکمل ہوگا، کوونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لئے ملک میں نافذ لاک ڈاو¿ن کے باعث پاکستان میں نہ ہی کسی کو نوکری سے نکالا گیا اور نہ تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی۔حکومت نے ان حالات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10 فیصد بڑھائی ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 16 لاکھ اضافی پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار دلوایا، زراعت کے شعبے میں مزید سبسڈیز کی ضرورت ہے،مسلم لیگ ن کو تین بار وفاق اورچھ بار پنجاب میں حکومت ملی اور ان کے دور حکومت میں سبزیاں بھی درآمد کی گئیں مگر کبھی بھی کسان دوست بجٹ نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اراضی سینٹرز دیے ہیں اور لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا ہے،پٹواری اور تحصیلدار نچلی سطح پر کرپشن کرتا تھا،اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کہ انہیں نیا پاکستان نہیں بلکہ پرانا پاکستان چاہیے کیوں کہ وہ پرانے پاکستان والی کرپشن دوبارہ کرنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2018 میں حکومت کو 19 ارب ڈالر کا خسارہ ملا، حکومت نے پاور سیکٹر کو سبسڈیز دی ہیں،سمندر پار پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور بہت جلد ملک میں معاشی استحکام آئے گا، حکومت نے ایکسپورٹ سیکٹر کو مراعات دیں اور ملکی برآمدات 24 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -