موجودہ بجٹ پر مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ کے صدر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
دبئی (طاہر منیر طاہر) چوہدری احسان الحق باجوہ صدر مسلم لیگ ن مڈل ایسٹ نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کے تقریر کے دوران بار بار ممبران قومی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر ان کے الفاظ کے چناؤ کی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے ۔
چوہدری احسان الحق باجوہ نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے ذرا اپنے گریبانوں میں بھی جھانکیں انہیں جو ہر بُرائی میاں نوازشریف کے اندر نظر آتی ہے اور آئے روز وہ اپنے حکومت کی ساری غلطیاں کوتاہیاں مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت کی جھولی میں ڈال کر آزاد ہونا چاہتے ہیں ایسے نہیں ہوگا ، پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا بڑا امتحان لے لیا اب عوام میں بالکل بھی سکت نہیں ہے کہ وہ حکومت کے کسی نئے جھوٹ کا حصہ بنیں موجودہ حکومت نے نیا پاکستان بنانے کا وعدہ کیا اور بنا بنایا پاکستان کو تباہ کرکے رکھ دیا آج پوری قوم جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر حکومت کو بدعائیں دے رہی ہے اور حکومت کے نئے پاکستان کا یہ عالم ہے کہ اس نے ہارے ہوئے لوگوں کو عہدوں پر فائز کیا ہوئے جو منتخب نمائندوں کی تذلیل ہے مجھ سے بھاری شکست کھانے والے طاہر بشیر چیمہ کو جنوبی پنجاب کی کونسل کا چئیرمین بنا کر علاقے پر مسلط کردیا ہے جبکہ یہ شخص انڑپول کو بھی مطلوب ھے حکومت اگر انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کا دعوٰی رکھتی ہے تو پھرایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرے -
موجودہ حکومت نے پورے ملک میں ابتک کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا البتہ اتنا کام ضرور کیا ہے کہ ہمارے منصوبوں پر ہمارے نام والی تختیاں اُتار کر اپنی لگارہے ہیں ملک کو تباہی سے صرف میاں نواز شریف ہی بچاسکتے ہیں۔اور آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی -