مولانا فضل الرحمان نے لاہور بم دھماکے کوحکومت کی نااہلی قرار دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علما اسلام (ف) کے قائد اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے سربراہ نے لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو حکومت کی نااہلی اور ناکامی قراردے دیا۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جوہر ٹاﺅن سانحہ کا دلی دکھ ہوا ہے، یہ واقع حکومت کی ناکامی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دہشتگردی روکنے کے لئے اقدامات کرے اور زخمیوں کا بہتر علاج اور مالی معاونت فراہم کرے۔
سربراہ جمعیت کی جانب سے شہد ا کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی گئی۔