لاہور دھماکے کے دو شہداءکی شناخت ہو گئی 

لاہور دھماکے کے دو شہداءکی شناخت ہو گئی 
لاہور دھماکے کے دو شہداءکی شناخت ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے جوہر ٹاو¿ن میں ہونےو الے دھماکے میں تین افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے ہیں ، شہدا میں دو کی شناخت ہو گئی ہے ۔
نجی ٹی وی آج نیو زکے مطابق لاہور دھماکے میں شہید ہونے والوں میں 30سالہ عبدالخالق اور اس کا پانچ سالہ بیٹا عبدالحق شامل ہے ، عبدالخالق اپنے گھر میں بیوی اور تین بیٹوں کے ساتھ موجود تھا کہ دھماکے کے باعث پانچوں افراد شدید زخمی ہو گئے ، بعد ازاں عبدالخالق اور اس کا بیٹا عبدالحق شہید ہو گئے ۔ دھماکے میں شہید ہونے والے تیسرے شخص کی شناخت تاحال نہیںہوسکی ۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکہ خیز مواد کار میں موجود تھا ، دھماکے میں 15سے 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکے میں استعمال ہونے والا مواد غیر ملکی ساختہ ہے جبکہ کیل اور بال بیرنگ کا استعمال کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے کی جگہ پر تین فٹ گہرا اور آٹھ فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا،، دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا۔

مزید :

قومی -