خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے اسمبلی میں بجٹ کے حوالے سے جاری اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق خورشید شاہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جاری قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے حکم دیا جائے، جیل اور نیب حکام کوقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے انتظام کا حکم جاری کیا جائے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سپیکر اسدقیصرکو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا بھی حکم دے۔
خورشید شاہ کی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔