معروف بھارتی اداکارہ منیشا لامبا کا جنسی ہراسگی کا اعتراف، بالی ووڈ کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا

معروف بھارتی اداکارہ منیشا لامبا کا جنسی ہراسگی کا اعتراف، بالی ووڈ کا ...
معروف بھارتی اداکارہ منیشا لامبا کا جنسی ہراسگی کا اعتراف، بالی ووڈ کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا
سورس: Facebook

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی اداکارہ منیشا لامبا نے اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں اداکاراؤں کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کریئر کے ابتدائی دنوں میں ان سے بھی جسمانی تعلق کے مطالبات کیے گئے۔

اپنے ایک انٹرویو میں منیشا لامبا کا کہنا تھا کہ کریئر کے شروع میں انہیں ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی جانب سے ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔ " کئی بار ڈائریکٹرز فون کرکے کہتے تھے کہ ابھی فلم تو فائنل نہیں ہوئی ہے لیکن ہم کھانے پر مل لیتے ہیں، میں ہمیشہ کوشش کرتی تھی کہ ملاقات آفس میں ہو۔"

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کئی بار براہِ راست ملاقات میں بھی جسمانی تعلق کا مطالبہ کیا جاتا تھا لیکن وہ جان بوجھ کر ایسا ظاہر کرتی تھیں جیسے انہیں بات سمجھ میں ہی نہیں آئی۔

مزید :

تفریح -