جوہر ٹاؤن دھماکے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

جوہر ٹاؤن دھماکے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
جوہر ٹاؤن دھماکے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوہرٹاؤن کے علاقہ میں دھماکے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالے رنگ کی کورولا گاڑی گلی کے کونے پر کھڑی ہوتی ہے۔گاڑی سے نیلی شلوار قمیض میں ملبوس شخص اترتا ہے۔جس کے بعد وہی شخص دوبارہ گاڑی میں بیٹھ کر اترتا ہے اور گاڑی دھماکے سےآدھا گھنٹے قبل کھڑی کر کے چلا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ جوہرٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے میں تین افراد شہید جبکہ 24 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -