کھلاڑیوں کو کیا ہدایت کی ہے؟ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے گیم پلان بتادیا

کھلاڑیوں کو کیا ہدایت کی ہے؟ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے گیم پلان ...
کھلاڑیوں کو کیا ہدایت کی ہے؟ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے گیم پلان بتادیا

  

ابوظبہی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ  میں نےسب لڑکوں کو یہ ہی بولا تھا کہ چاہے سارے میچز ہار جائیں، کوئی پرواہ نہیں کرنی، اپنے نیچرل انداز سے کھیلنا ہے اور یہ بات بس دماغ میں رکھنی ہے کہ ہم چیمپئن بن سکتےہیں اور اس بار کے چیمپئن ہم ہی ہیں۔

ورچوئل پریس کانفرنس  کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ  شاہد آفریدی جیسے عظیم کھلاڑی کی کمی بہت محسوس کی، وہ بہت بہادر اور ایک مثالی کھلاڑی ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، شاہد بھائی ہر میچ سے پہلے اپنی رائے دیتے ہیں، وہ گھر میں رہ کر بھی ہم سے الگ نہیں۔ ان کے مشورے ٹیم کے بہت کام آرہے ہیں ۔مجھے کراچی کنگز کی طرف سے کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا، شاید مجھ میں ہی کوئی کمی رہ گئی ہوگی، کسی سے کوئی گلہ نہیں، ٹی وی پر مجھے ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی قرار نہ دینے والوں سے بھی کوئی شکوہ نہیں، ملتان سلطانز میں آنے کے بعد یہ ایک بہت چیلنج تھا کہ جو توقعات وابستہ کی گئی ہیں۔

کپتانی کے حوالے سے سوال پر ملتان سلطانز کے قائد نے کہا کہ اس کا کوئی شوق نہیں، اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور وہ ہی مدد کرتا ہے، میں خود کو بڑا کھلاڑی اور کپتان نہیں سمجھتا، بلکہ ہر ایک سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔عثمان قادر کو زیادہ موقع نہ دینے پر رضوان نے واضح کیا ہےکہ ابوظہبی کی پچز پر دو لیگ اسپنرز کے ساتھ کھیلنا مشکل ہے،عثمان بہت باصلاحیت ہے لیکن ٹیم کمبی نیشن میں اس کو کھلانا ہمارےلیے زیادہ سود مند نہیں۔ محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم اونر اور ٹیم مینجمنٹ نے ہر معاملےمیں بہت سپورٹ کیاجس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -