چھپ کر طلباءکی ٹوائلٹ سے ویڈیوز بنانیوالے ٹیچر کو سزا سنادی گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) استاد ہونا ایک مقدس پیشہ ہے مگر کچھ بدطینت اس پیشے میں رہ کر ایسی شرمناک حرکت کر گزرتے ہیں کہ شیطا ن بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق اب برطانوی شہر بریڈ فورڈ کے رہائشی اس 56سالہ مائیکل شیفرڈ نامی ٹیچر ہی کو دیکھ لیں جو طالب علموں کی ٹوائلٹ میں خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔ یہ شخص ٹوائلٹ کے دروازے میں موجود چابی کے سوراخ سے طالب علموں کی ویڈیوز بناتا تھا، جس سے طالب علم قطعی بے خبر ہوتے تھے۔
ستمبر 2018ءمیں ٹیچر یہ شرمناک حرکت کرتے پکڑا گیا۔ ڈکسن اکیڈمی انتظامیہ نے پولیس کو رپورٹ کی جس نے اسے گرفتار کرکے ہُل کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا۔ عدالت نے اس اسے مجرم قرار دیتے ہوئے اس کے ٹیچر بننے پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اسے 12ماہ کے لیے معطل 2سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔