صبح اٹھتے ہی شہری امیر ترین شخص بن گیا لیکن کچھ دیر بعد ہی کیا نتیجہ نکلا؟خوشیوں پر پانی پھرگیا

صبح اٹھتے ہی شہری امیر ترین شخص بن گیا لیکن کچھ دیر بعد ہی کیا نتیجہ ...
صبح اٹھتے ہی شہری امیر ترین شخص بن گیا لیکن کچھ دیر بعد ہی کیا نتیجہ نکلا؟خوشیوں پر پانی پھرگیا

  

تبلیسی(مانیٹرنگ ڈیسک) یوریشیائی ملک جارجیا کے ایک آدمی نے ’راکٹ بنی ‘(Rocket Bunny)نامی کرپٹو کرنسی میں صرف 20ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اگلی صبح بیدار ہونے کے بعد جب اس نے اپنا کرپٹو کرنسی اکاﺅنٹ چیک کیا تو اس میں اتنی خطیر رقم ظاہر ہو رہی تھی کہ وہ دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا مگر کچھ ہی دیر میں اس کے ارمانوں پر کچھ ایسی اوس پڑی کہ بیچارا کف افسوس ملتا رہ گیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس آدمی کا نام کرسٹوفر ولیم سن ہے جس نے صبح اپنا اکاﺅنٹ چیک کیا تو اس میں حیران کن طور پر ’1ہزار 184ارب ڈالر‘ سے زائد رقم ظاہر ہو رہی تھی۔اس لحاظ سے کرسٹوفر کی دولت دنیا کے امیر ترین آدمی جیف بیزوس سے بھی کی گنا زیادہ ہو چکی تھی اور وہ غالباًانسانی تاریخ کا سب امیر ترین آدمی بن چکا تھا۔ یہ ماجرا دیکھ کر کرسٹوفر خوشی سے اچھل پڑا۔ وہ سمجھا کہ شاید کرپٹو کرنسی کی قیمت میں راتوں رات ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اس کی رقم اتنی بڑھ گئی ہے مگر اگلے ہی لمحات میں اس کی ساری خوشی غارت ہو گئی کیونکہ اس کے اکاﺅنٹ میں اتنی زیادہ رقم ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ظاہر ہو رہی تھی۔ 

یہ رقم اس کے بیلنس میں ظاہر تو ہو رہی تھی مگر اس رقم کو کسی بھی طور بروئے کار نہیں لا سکتا تھا۔ اگلے چند گھنٹے میں کمپنی کی طرف سے یہ ’ڈسپلے ایرر‘ ٹھیک کر دیا گیا اور کرسٹوفر کا بیلنس وہی چند ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -