آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری ، پاکستان کے لئے بری خبر آگئی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کے سٹار بلے باز بابر اعظم ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔
نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں شامل ہوگئے، وہ 2 درجے برتری کے ساتھ 10ویں نمبر پرآ گئے جبکہ بابر اعظم ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں 11 نمبر پر چلے گئے۔آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ پہلے ،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرے،بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے، ریشبھ پنت چھٹے اور روہت شرما ساتویں، ہنری نکلز آٹھویں اور ڈیوڈ وارنر کا نواں نمبر ہے۔
بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اور بھارت کے روی چندرن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔