معروف ڈلیوری کمپنی سے کھانا دینے آئے شخص کی لڑکی سے تعلقات قائم کرنے کی خواہش، شکایت ہوئی تو ایپلی کیشن پر ہی کیا حرکت کردی؟ یقین کرنا مشکل 

معروف ڈلیوری کمپنی سے کھانا دینے آئے شخص کی لڑکی سے تعلقات قائم کرنے کی ...
معروف ڈلیوری کمپنی سے کھانا دینے آئے شخص کی لڑکی سے تعلقات قائم کرنے کی خواہش، شکایت ہوئی تو ایپلی کیشن پر ہی کیا حرکت کردی؟ یقین کرنا مشکل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں معروف فوڈ ڈلیوری کمپنی’اوبر ایٹس‘ (Uber Eats)کے ایک ڈرائیور نے کم عمر لڑکی کے ساتھ ایسی غلیظ حرکت کر ڈالی کہ کمپنی نے ڈرائیور کو نوکری سے معطل کرکے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ سکاٹ لینڈ کے شہر ہیملٹن میں پیش آیا ہے جہاں 16سالہ ایملی جیمیل نے کھانا آرڈر کیا اور جو ڈرائیور اسے کھانا ڈلیور کرنے آیا۔ وہ پہلے تو اسے گھورتا رہا اور پھر اسے آنکھ مارتے ہوئے پوچھ لیا کہ ”کیا تم میرے ساتھ تعلقات قائم کرو گی؟“
ایملی جیمیل کا کہنا تھا کہ ”میں نے اس ڈرائیور کے خلاف فوری طور پر کمپنی کو شکایت کی، جس پر کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو معطل کرکے اس کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔“ ایملی نے بتایا کہ ”یہ واقعہ 16جون کو پیش آیا اور اس کے بعد میں نے ’اوبرایٹس‘ کی ایپلی کیشن ہی فون سے نکال دی ہے کیونکہ اس واقعے کی وجہ سے مجھے اس ایپلی کیشن کو استعمال کرتے خوف آنے لگا ہے۔ گھر پر یہ حرکت کرنے کے بعد اس ڈرائیور نے ایپلی کیشن پربھی مجھے نازیبا پیغامات بھیجے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -