باہم شادی کرنیوالی ہم جنس پرست خواتین نے علیحدہ علیحدہ بچوں کو جنم دیدیا

باہم شادی کرنیوالی ہم جنس پرست خواتین نے علیحدہ علیحدہ بچوں کو جنم دیدیا
باہم شادی کرنیوالی ہم جنس پرست خواتین نے علیحدہ علیحدہ بچوں کو جنم دیدیا
سورس: Facebook

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں باہم شادی کرنے والی دونوں ہم جنس پرست خواتین نے محض 13دن کے وقفے سے بچوں کو جنم دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خواتین جارجیا اور بیکی ایش فورڈ سنگر ہیں جو برطانوی شہر برسٹل کی رہائشی ہیں۔ انہوں نے فیس بک کے ذریعے نطفہ عطیہ کرنے والے ایک مرد سے رابطہ کیا تھا اور اس کے ذریعے ایک ساتھ دونوں حاملہ ہوئی تھیں اور اب 13دن کے وقفے سے دونوں کے ہاں بچوں کی پیدائش ہو گئی ہے۔

انہوں نے بیکی سے پیدا ہونے والے بچے کو ’ویلو‘ کا نام دیا ہے، جو 11اپریل 2021ءکو پیدا ہوا جبکہ جارجیا کے ہاں 24اپریل کو پیدا ہونے والے بچے کو ووڈی کا نام دیا گیا۔ بیکی اور جارجیا نے بتایا ہے کہ ”انہوں نے پہلے ایک مرد سے نطفہ عطیہ میں لیا لیکن دونوں ہی اس سے حاملہ نہیں ہوئیں۔ پھر انہوں نے نئے سپرم ڈونر کی تلاش شروع کیے اور فیس بک کے ذریعے اس سے ملیں۔ ہم دونوں ایک ساتھ حاملہ ہونا ور ایک ساتھ بچوں کو جنم دینا چاہتی تھیں جس پر ہم دونوں کے خاندان کے لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے تاہم ہم نے کوشش جاری رکھی اور بالآخر اس میں کامیاب ہو گئیں۔اب ہم دونوں، دونوں بچوں کو دودھ پلاتی ہیں اور یہ تعلق ہمارے لیے ایسے بن چکا ہے جیسے دو اکیلی مائیں اکٹھی رہتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -