شمسی توانائی سے چلنے والا ڈرون تیار

شمسی توانائی سے چلنے والا ڈرون تیار
شمسی توانائی سے چلنے والا ڈرون تیار
سورس: BAE Systems

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے شمسی توانائی پر چلنے والا ڈرون تیار کر لیا جو 70ہزار فٹ کی بلندی پر ڈیڑھ سال سے زائد عرصے تک پرواز کرنے کی حیران کن صلاحیت رکھتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خود کار ڈرون فوجیوں کی نقل و حرکت کی نگرانی اور موسمیاتی پہلو سے اہم علاقوں پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ ڈرون 2025ءسے آپریشنل ہو جائے گا اور اس کے بعد اسے بروئے کار لایا جا سکے گا۔یہ سورج کی روشنی سے توانائی حاصل کرے گا اور رات کے وقت استعمال کے لیے بیٹریوں میں بھی توانائی محفوظ کر لیا کرے گا۔ 
رپورٹ کے مطابق اس ڈرون میں اس قدر سنسرز، کیمرے اور کمیونیکیشن آلات لگائے گئے ہیں کہ ان کا مجموعی وزن15کلوگرام ہے۔ڈرون کا وزن 150کلوگرام ہے۔ یہ ڈرون کسی بھی طرح کے موسم اور صورتحال میں 20ماہ تک دن رات مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔ اس ڈرون کی رفتار اس قدر ہے کہ یہ دو ہفتے میں دنیا میں کسی بھی پوائنٹ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس ڈرون کو جہاز فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا وہیں اسے گلیشیئرز پگھلنے اور دیگر موسمیاتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔اس ڈرون کے پروں کا پھیلاﺅ 115فٹ ہے جس کی بدولت یہ ڈرون کسی ایک جگہ پرساکت رہ کر بھی مہینوں پرواز کر سکتا ہے۔