ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل حتمی مرحلے میں داخل ، نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے آسان ہدف مل گیا
ساوتھ ہمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ کو 139 رنز کا ہدف دیا ہے۔
بھارت کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 170 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی جانب سے رشبا پنت 41 اور روہت شرما 30 رنز بناکر نمایاں رہے،کپتان ویرات کوہلی صرف 13 رنز بناسکے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے چار، ٹرینٹ بولٹ نے تین، کائل جمیسن نے دو اور نیل ویگنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔بھارت کی ٹیم نے نے پہلی اننگز میں 117 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 139 رنز بنانے کے لیے 53 اوورز ملے ہیں۔آج ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا آخری روز ہے۔بارش کے باعث فائنل میچ کے لئے چھ دن مختص کیے گئے تھے۔