گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کرکٹ میں دلچسپی لینے والے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کرکٹ میں دلچسپی لینے والے نوجوانوں کو بڑی ...
گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کرکٹ میں دلچسپی لینے والے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی 

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، ہمارے صوبہ کے نوجوانوں کی کرکٹ کھیل میں دلچسپی اور کرکٹ کے میدان میں ملکی و عالمی سطح پر نوجوان کھلاڑیوں کی نمائندگی دیکھ کر دلی مسرت ہوتی ہے،صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، بہت جلد صوبہ کے عوام کو پشاور میں عالمی کرکٹ کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  30ویں گورنر خیبر پختونخوا کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےگورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی کرکٹ کھیلتے ہیں اور اس کھیل میں کافی حد تک دلچسپی رکھتے ہیں،پشاور میں حیات آباد میں عالمی معیارکے مطابق کرکٹ سٹیڈیم بن رہا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے،اس سٹیڈیم کی تکمیل سے پشاور میں کرکٹ کے عالمی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختون خوا نے گولڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور ایک لاکھ روپے دئیے۔کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز بھی پہنائے گئے۔ رنرز اپ ٹیم ناردرن سپورٹس نے ٹرافی اور پچاس ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔ کھلاڑیوں کو چاندی کے تمغے بھی پہنائے گئے۔اس موقع پر نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں شیلدز بھی تقسیم کی گئیں۔علاوہ ازیں گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کو ملک سعد شہید میموریل ٹرسٹ کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -