چین پہنچنے پر سینکڑوں غیر ملکیوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرکے ان کے پاسپورٹس کو آگ لگادی گئی، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

چین پہنچنے پر سینکڑوں غیر ملکیوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرکے ان کے پاسپورٹس کو ...
چین پہنچنے پر سینکڑوں غیر ملکیوں کو ہوٹل میں قرنطینہ کرکے ان کے پاسپورٹس کو آگ لگادی گئی، حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

  

سیئول (رضا شاہ) سینکڑوں غیر ملکی پاسپورٹ جن میں 31 جنوبی کوریا کے شہریوں کے پاسپورٹ بھی شامل تھے کو چین میں آگ لگا دی گئی۔

  اطلاعات کے مطابق غیرملکیوں کے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر انہیں قرنطینہ کی غرض سے ہوٹل لے جا کر دستاویزاتی مقاصد کے لئے ان کے پاسپورٹ حاصل  کیے گئے تھے۔ عملے کے ایک فرد نے تمام پاسپورٹوں کو ایک پلاسٹک کے بیگ میں سنبھال کر رکھا  جبکہ عملے کے دوسرے شخص نے اسے کوڑا سمجھ کر دوسرے کوڑے کے ساتھ آگ لگا دی۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کے شہریوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنے شہریوں کو نئے پاسپورٹ کا اجراء کیا ہے اور چین کے ساتھ مشاورت سے ویزے اور دیگر دستاویزات کو دوبارہ جاری کرنے کا عمل مکمل کیا ہے تاکہ کوریا کے شہریوں کی تکلیف کو کم کیا جا سکے۔

 بیجنگ میں موجود جنوبی کوریا کے سفارتخانے نے اس واقعے پر چین سے احتجاج درج کرایا ہے اور چین نے بھی اس واقعے پر معافی  کا اظہار کرتے ہوئے  قرنطینہ کے اخراجات اور ویزے کے دوبارہ اجرا کی فیس معاف کرنے کی پیشکش کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -