گھر سے لاپتہ ہونے والا 21 ماہ کا بچہ کھائی سے مل گیا

گھر سے لاپتہ ہونے والا 21 ماہ کا بچہ کھائی سے مل گیا
گھر سے لاپتہ ہونے والا 21 ماہ کا بچہ کھائی سے مل گیا

  

میلان (سید وجاہت بخاری) اٹلی میں فلورنس کے قریب لاپتہ ہونے والا 21 ماہ کا بچہ زندہ سلامت مل گیا۔

ذرائع کے مطابق نکولا تنتورلی نامی 21 ماہ کا بچہ گھر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر ملا ہے۔ یہ چھوٹا بچہ ایک  صحافی جیوسپی دی ٹوماسا کو ملا ہے  ، جس نے سڑک کنارے گہری کھائی میں کراہنے اور شور کی آوازیں سن کر پولیس کو اس کی اطلاع کی۔ 

کارابیینیری پولیس نے بتایا کہ بچہ پلازوولو سل سینیو کے علاقے میں گزشتہ روز اپنے گھر سے غائب ہوگیا تھا ، اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنی والدہ کے ساتھ فلورنس کے میئر ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -