چین کا سفارتکار نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا

چین کا سفارتکار نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا
چین کا سفارتکار نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا

  

سیئول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کے شہر کوانگجو میں تعینات ایک چینی سفارتکار شراب پی کر گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سفارتکار کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ زیر زمین پارکنگ میں اپنی گاڑی کو نشے کی حالت میں چلا رہا تھا۔  پولیس کے مطابق آدھی رات کو ایک شہری نے اطلاع دی کہ ایک شخص نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا ہے اور جب پولیس نے سفارتکار کو پکڑا تو وہ اتنی شراب نوشی کر چکا تھا کہ اتنی مقدار پر اس کا لائسنس منسوخ کیا جا سکتا تھا۔

پولیس کے مطابق سفارتکار نے پولیس سے پوچھ گچھ میں سفارتی استثنیٰ کا دعویٰ کیا ۔ پولیس اس چیز کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا یہ کیس سفارتی استثنیٰ کے تحت آتا ہے یا نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -