مبینہ طور پر دھماکے کے لیے استعمال کی گئی گاڑی کس شخص کے نام پر رجسٹرڈ تھی؟ گاڑی کا مالک اب کہاں ہے ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

مبینہ طور پر دھماکے کے لیے استعمال کی گئی گاڑی کس شخص کے نام پر رجسٹرڈ تھی؟ ...
مبینہ طور پر دھماکے کے لیے استعمال کی گئی گاڑی کس شخص کے نام پر رجسٹرڈ تھی؟ گاڑی کا مالک اب کہاں ہے ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جوہرٹاؤن کے علاقہ میں مبینہ طور پر دھماکے کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاہ رنگ کی کورولا  گاڑی ظفر اللہ خان نامی شہری کے نام پر رجسٹرڈ ہے،گاڑی کا نمبر LEB:9928اور ماڈل 2010 ہے۔ گاڑی کا ٹوکن ٹیکس رواں سال  تک ادا کیا ہوا ہے۔ گاڑی جوہر ٹاون آنے سے پہلے کینال روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دیکھی گئی۔ گاڑی ممکنہ طور پر چوری کے بعد یہاں کھڑی کی گئی۔گاڑی جائے وقوعہ تک کیسے پہنچی؟ اس حوالے سے سیف سٹی ٹیم نے گاڑی کی ٹریکنگ شروع کردی ہے۔گاڑی کا مالک حافظ آباد کا رہائشی تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -