خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں تیزی، ایک دن میں کتنے ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی؟جانئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں تیزی آئی ہے، ایک روز میں مجموعی طور پر 57 ہزار شہریوں کو کورونا حفاظتی ویکسین لگائی گئی۔
محکمہ صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 8 ہزار 272 شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویکسین کی ایک خوراک لینے والوں کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 358 ہے جبکہ صوبے میں اب تک مجموعی طور پر18لاکھ 23ہزارسےزائدویکسینز لگائی جا چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے مقامات کی تعداد بڑھ کر 688 ہو گئی ہے جن میں 610 ویکسینیشن مراکز، 36 ماس ویکسینیشن سینٹرز اور 42 موبائل ویکسینیشن ٹیمیں فعال ہیں۔