سیالکوٹ کی سیال ایئر لائن نے کہاں کیلئے پروازیں شروع کردیں؟ زبردست خبر آگئی

سیالکوٹ کی سیال ایئر لائن نے کہاں کیلئے پروازیں شروع کردیں؟ زبردست خبر آگئی
سیالکوٹ کی سیال ایئر لائن نے کہاں کیلئے پروازیں شروع کردیں؟ زبردست خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ نجی ایئر لائن ایئر سیال کی جانب سے کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پروازوں کے اجراءسے بلوچستان کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطوں میں اضافہ ہوگا، گوادر پورٹ اور سی پیک کے دیگر جاری منصوبوں سے بلوچستان میں ترقی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا، نجی شعبے کی جانب سے ملک میں ایئرلائن کا اجراءموجودہ حکومت کی اقتصادی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، ایئرسیال ایئرلائن کی جانب سے ملک کے چھ بڑے شہروں خصوصاً کوئٹہ کے لیے پروازوں کا اجراءایک خوش آئند قدم ہے اس سے بلوچستان کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہونگی۔ 
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایئرسیال ایئرلائن کی جانب سے اسلام آباد اور کوئٹہ کے مابین پروازوں کے اجراءکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سیال ایئرلائن کی پروازوں کے کوئٹہ کے لیے اجرا سے نا صرف بلوچستان کی عوام کو بہتر اور آسان سفری سہولیات میسر ہونگی، بلکہ ان سے صوبے میں سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔
 انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے ملکی خوشحالی کے وژن کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کو خوشحال اور فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، موجودہ حکومت کی جانب سے 2018میں ائیرسیال کے لائسنس کی تجدید ایک احسن اقدام ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے سیالکوٹ ایئرپورٹ کو فعال بنانے اور ایئرسیال ایئرلائن کے اجرا کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ سیال ایئرلائن جلد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کرے گی۔انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے دیگر ایون صنعت و تجارت کو سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت کی تقلید کرنے کا کہا۔ 
صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اور اپنے قومی لباس اور ثقافت کو فروغ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں، وزیر اعظم پاکستان عمران خان دنیا بھر میں ملکی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے دنیا بھر کے سفر کے دوران اپنا قومی لباس پہنتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سیال ایئرلائن نے اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے ایئر سیال کی پروازوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکر کو یقین دلایا کہ ایئرسیال بہت جلد نا صرف اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان چلائی جانے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے گی اور بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز کرے گی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے وضع کردہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔