ریونیو وصولی، کمشنر لاہور کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ 

ریونیو وصولی، کمشنر لاہور کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ 
ریونیو وصولی، کمشنر لاہور کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ریونیو وصولی کو پورا کرنے کے لئے ڈی سیز کے ساتھ روزانہ اجلاس ہوگا،روزانہ ہدف کے مطابق وصولیوں کا جائزہ لوں  گا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت ریونیو وصولی اہداف پر اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں اے ڈی سی آر لاہور مہر عبدالروف، اے سی آر منور بخاری نے شرکت کی۔ ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ایریئرز، لینڈ ریونیو، واٹر ریٹ، تاوان و دیگر مالی وصولیاں سو فیصد ہونی چاہئیں۔ 2020-21ء مالیاتی سال کے اختتام پر تمام مالیاتی وصولیاں مکمل ہونی چاہئیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ڈی سیز اور اے ڈی سی آرز ریونیو وصولیوں پر فوکس کریں، نتیجہ سو فیصد آئیگا۔ کمشنر لاہور نے ضلع ننکانہ، ضلع قصور، ضلع شیخوپورہ اور ضلع لاہور کی اب تک کی وصولیوں کا الگ الگ جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے ڈی سیز کو ہدایت کی کہ تمام اہداف پر اضلاع کی اچھی پراگریس ہے مگر ہدف کو حاصل کرنا ضروری ہے۔