ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا اورچاند نظر آنے کا کتنا امکان ہے ؟تفصیلات آگئیں

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا اورچاند نظر آنے ...
ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہوگا اورچاند نظر آنے کا کتنا امکان ہے ؟تفصیلات آگئیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو سر جوڑ کر  بیٹھے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے۔دس جولائی کو چاند نظر نہ آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 12 جولائی اور عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -