جوہر ٹاؤن دھماکے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد شہید جبکہ تین زخمی ہوئے

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد شہید جبکہ تین زخمی ہوئے
جوہر ٹاؤن دھماکے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد شہید جبکہ تین زخمی ہوئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )جوہر ٹاؤن دھماکے میں رکشہ ڈرائیور اور اس کے کمسن بیٹا شہید ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں بھی تین افراد کا تعلق اس بدنصیب خاندان سے ہے جس کے دو افراد شہید ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق شہداد میں رکشہ ڈرائیور عبدالخالق اور اسکا چھ سالہ بیٹا عبدالحق شامل ہیں ،جبکہ عبدالخالق کی بیوی اور دو بچے بھی واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ جناح ہسپتال میں 21 زخمیوں کو لایا گیا۔ جن میں سے پانچ  کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ،زیر علاج سات  زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

قومی -