شہریوں کی لا پرواہی کے نتائج آنے لگے، ملک بھر میں کمی لیکن کراچی میں کورونا کی شرح کہاں جاپہنچی؟ تشویشناک خبر آگئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیشنل کمانڈ اینڈ کنڑول سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں کمی ہوئی ہے تاہم کراچی میں کیسز بڑھ گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح تقریباً 14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے 39 افراد انتقال کرگئے، جبکہ 923 نئے مریض سامنے آئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد رہی۔
خیال رہے کہ شہرِ قائد میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد شہریوں کی جانب سے انتہائی لا پرواہی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حالیہ ویک اینڈ پر کراچی کے ساحلوں پر اتنا رش تھا جتنا عید پر بھی نہیں ہوتا ہوگا۔ ساحلِ سمندر پر رش کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔
لاک ڈائون کے بعد آج ہاکس بے کے ساحل پر شہریوں کا شدید رش pic.twitter.com/KQpOL4l9bR
— Munir Ahmed Shah (@munirshah83) June 20, 2021