نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا پہلا چیمپیئن بن گیا، بھارت کو اتنی بری شکست کہ سارے ارمان خاک میں ملادیے
ساؤتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل مقابلے میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی ٹیسٹ چیمپیئن ٹیم ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے کھیل کے ہر شعبے میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا اور 139 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ میچ کے چھٹے روز اپنی دوسری اننگز میں کیوی کپتان نے 52 اور روس ٹیلر نے 47 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
خیال رہے کہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کا پہلا اور چوتھا روز بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث میچ کا نتیجہ حاصل کرنے کیلئے کھیل کو چھٹے دن تک بڑھایا گیا تھا۔
فائنل مقابلے میں انڈیا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 217 اور دوسری اننگز میں صرف 170 رنز سکور کیے۔ اس کے مقابلے میں نیوز لینڈ نے پہلی اننگز میں 249 اور دوسری اننگز میں 140 رنز بنا کر میچ میں فتح اپنے نام کرلی۔