آئی سی سی ٹورنامنٹ کے فائنلز میں بھارت کو ایک اور شکست،8 سال سے بھارت کوئی آئی سی سی ٹورنامنٹ نہ جیت سکا
ساوتھمپٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی ٹیم گزشتہ آٹھ سالوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے منعقدہ تین ٹورنامنٹس کے فائنل اور تین ہی سیمی فائنل میچز میں شکست کھا چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2013 چیمپئین ٹرافی کے بعد انڈیا نے کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیتا ہے۔بھارت کو2014 میں ورلڈ ٹی 20 کے فائنل میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں،2017میں چیمپیئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان اور آج ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔بھارت اس کے علاوہ 2015 اور 2019 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنلزاور 2016 میں ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کھا چکا ہے۔