سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ و شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا 

سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ و شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا 
سراج الحق نے جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ و شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا 

  

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس (کل) جمعرات کے روز منصورہ میں ہوگا۔ امیرجماعت اسلامی سراج الحق اجلاس کی صدارت کریں گے,مجلس عاملہ کے ایک روزہ اجلاس کے بعد جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا تین روزہ اجلاس طلب کیا گیاہے جس کا آغاز جمعہ کو ہوگا ۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے کہاکہ اجلاس کے اختتام پر امیر جماعت سراج الحق شوریٰ میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس اورآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، مسئلہ فلسطین و کشمیر اور جماعت اسلامی کی تنظیمی کارکردگی کا جائزہ زیر غور آئے گا جس پر تجاویز اور فیصلے کیے جائیں گے ۔مجلس عاملہ کے اجلاس میں مجلس شوریٰ کے اجلاس کا ایجنڈا طے کیا جائے گا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -