آنے والے دنوں میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا امکان، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

آنے والے دنوں میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا امکان، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
آنے والے دنوں میں لوڈشیڈنگ بڑھنے کا امکان، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گیس فیلڈزکی سالانہ مرمت کے باعث ملک میں بجلی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا  ہے جس کے باعث وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گیس فیلڈزکی مرمت اورایل این جی ترسیل بند ہونے سے پاورپلانٹس کوگیس فراہمی متاثر ہوگی۔ ایل این جی کی ترسیل بھی ایک سے ڈیڑھ ہفتہ بند رہے گی۔اس صورتحال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ  سے بچنے کے حوالے سے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں ارسا، واپڈا، پاور ڈویژن، پیٹرولیم اور پلاننگ کے حکام شریک ہوں گے۔

حکومت نے پن بجلی پیداوار بڑھانے کیلئے ارسا کوڈیموں سے پانی کا اخراج بڑھانے کاکہا تھا تاہم ارسا کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے پانی کے ذخائر ختم کرنے کا رسک نہیں لے سکتے۔

مزید :

قومی -