سیکرٹری جنگلات کی ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

سیکرٹری جنگلات کی ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب کیپٹن (ر)محمد ظفر اقبال کی محکمہ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت تک صاف اور شفاف انداز میں مکمل کرنے اور ان کی مسلسل مانیٹرنگ کی خصوصی ہدایت کے پیش نظر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان  نے کھیری مورت نیشنل پارک میں محکمہ کے زیرانتظام  انفارمیشن سنٹر کے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کیلئے ضلع اٹک کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ڈویژن احسان احمد بھی ساتھ تھے۔

 راجہ، ایس ڈی او بلڈنگ اٹک و دیگرمتعلقہ حکام اس موقع پروہاں موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نے جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی معائنہ کیااورکیفے ٹیریااور لانز کی مناسب پلیسمنٹ کی ہدایت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -