معاشی بحران نے قوم کو اذیت کا شکا ر کر دیا،میاں عبدالرحمان

معاشی بحران نے قوم کو اذیت کا شکا ر کر دیا،میاں عبدالرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) صدر پاکستان موبائل فون مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن میاں عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں سنگین تر ہوتے معاشی بحران سے قوم شدید ذہنی اذیت کا سامنا کررہی ہے۔ بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتیں بند ہونے سے صنعتیں بند اور کاروبار سکڑ رہے ہیں۔ بجلی کے نرخ شدید مہنگے اور پٹرولیم مصنوعات عام آدمی کے بس سے باہر ہیں۔ ملک میں مہنگائی کے بدترین طوفان نے اقتصادی کاروباری شعبہ ہائے زندگی کیلئے مشکلات میں شدید اضافہ کردیا ہے۔ حکومت ملک میں معاشی خوشحالی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے معاشی بحران پر قابو پائے۔ قوم ملک میں معاشی ترقی اور شرح نمو میں مثبت اعشاریوں کی منتظر ہیں۔

 ملک و قوم کی اجتماعی معاشی خوشحالی سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان کی معاشی خودمختاری سے ہی ملکی اقتصادی اہداف ممکن بن سکیں گے۔ قومی سیاسی مذہبی قیادت حکومت کیساتھ بیٹھ کر میثاق معیشت بنائے جس سے قوم کو معاشی بحران سے نجات مل سکے۔