فیروزوالہ، مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آنیوالے 2بھائی قتل، ساتھی زخمی 

فیروزوالہ، مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آنیوالے 2بھائی قتل، ساتھی زخمی 

  

لاہور+فیروزوالہ (کرائم رپورٹر+نامہ نگار) کچہری فیروزوالہ شاہدرہ موڑ کے قریب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے مخالف ٹرانسپورٹردو سگے بھائیوں کو قتل اور ان کے ساتھی کو زخمی کر کے فرار ہو گئے،ملزمان کی فائرنگ سے سٹینڈ پر کھڑی متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،لوگوں نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ بتایا گیا ہے کہ ریان پورہ کے رہائشی سجاد خاں اپنے بھائی شاہد خاں اور دوست کے ہمراہ کچہری فیروزوالہ میں پیشی کے لیے آئے یہاں سے فارغ ہو کر واپس ریان پورہ مریدکے واپس جا رہے تھے جب وہ ٹیکسی اسٹینڈ شاہدرہ کچہری کے قریب پہنچے تو مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں سجاد خاں موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا بھائی شاہد خاں اور ساتھی حمزہ شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد ہسپتال لایا گیا جہاں پر شاہد خاں بھی دم توڑ گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ مقتولین اور ملزمان کے درمیان قتل کی عداوت چلی آرہی ہے جن کے تھانہ صدر مریدکے میں مقدمات درج ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دیں پولیس نے مقتولین کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیں۔

دو قتل

مزید :

صفحہ آخر -