حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دینگے: سراج الحق 

حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دینگے: سراج الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور پورا سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے۔ تینوں حکمران جماعتوں کی مفادات کے لیے لڑائی میں عوام سینڈوچ بن گئے۔ پارلیمنٹ کے اندراور باہر ہونے والے فیصلوں میں قومی پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے۔ پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت بھی ناکامیوں کا ملبہ سابقہ حکمرانوں پر ڈال رہی ہے۔ ثابت ہو گیا کہ تینوں بڑی پارٹیوں کے پاس ملک کو معاشی، آئینی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے کے لیے کوئی لائحہ عمل موجود نہیں۔ کرپٹ مافیا سیاست پر قابض، حکمرانوں کی پالیسیاں میرا چور زندہ باد اور آپ کا چور مردہ باد کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ تینوں پارٹیوں نے اپنے اپنے ادوار میں آئی ایم ایف کی چوکھٹ پر سجدے دیے اور عوام کے گلے میں غلامی کا طوق ڈالا۔ عوام سمجھ چکے ہیں کہ پاکستان حکمران صرف استحصالی نظام کی رکھوالی پر مامور ہیں۔ حقیقی تبدیلی اس وقت آئے گی جب لوگ کرپشن فری جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے۔ بے داغ قیادت ہی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی قائدین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، قائم مقام سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن سمیت دیگر قائدین شریک تھے۔ اجلاس میں جمعرات(کل) کو اسلام آباد میں معیشت پرہونے والی قومی مشاورت اور ہفتہ کو مہنگائی، کرپشن اور سودی معیشت کے خلاف شروع ہونے والے تین روزہ ٹرین مارچ کی تیاریوں سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ مرکزی قائدین نے حکومت کی جانب سے نیب قوانین میں تبدیلی پر افسوس کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا کہ کرپشن کو تحفظ دینے کے اقدامات کے خلاف ہر فورم پر بھرپور احتجاج جاری رہے گا۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -