ریلوے نے مسافرٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافہ کر دیا
لاہور (لیڈی رپورٹر) ریلوے نے لاہور سے کراچی، ملتان، پشاور، راولپنڈی اور دیگر شہروں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا۔ لاہورسے کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 2350، اے سی سٹینڈرڈ کرایہ 4300، اے سی بزنس کرایہ 6000 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 8400روپے تک ہوگیا، لاہورسے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا نیا کرایہ 1850روپے، اے سی سٹینڈرڈکا کرایہ 4150 روپے ہوگیا، لاہور سے پشاور اکانومی کلاس کا کرایہ 750، اے سی بزنس کلاس کرایہ 1200 روپیمقرر کیا گیا۔اسی طرح لاہور سے ملتان اکانومی کلاس کا کرایہ 800، ایسی سٹینڈرڈ کرایہ 1450، ایسی بزنس کلاس کا کرایہ 2000 روپے تک مقرر کیا گیا، لاہور سے راولپنڈی اکانومی کلاس کرایہ650، ایسی سٹینڈرڈ 1000 اور بزنس کلاس کا کرایہ 1100 روپے مختص کیا گیا۔
ریلوے کرائے