وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اشتہارات کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اشتہارات کیخلاف درخواست عدم پیروی پر خارج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا نے اخبارات میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے اشتہارات کیخلاف درخواست عدم پیروی کی بناء پر خارج کردی، درخواست گزارمشکور حسین نے موقف اختیارکررکھاتھا کہ ملک اس وقت بدترین معاشی صورتحال سے گزر رہا ہے،پاکستان پر اربوں روپے کا قرضہ ہے،آئی ایم ایف سے امداد بھی لی جا رہی ہے، ایک طرف حکومت بیان دے رہی ہے ریاست چلانے کے لئے پیسے نہیں دوسری طرف اشتہارات دیے جا رہے ہیں،شہباز شریف اور حمزہ شہباز خودنمائی کیلئے اخباروں میں اشتہارات دے رہے ہیں،شہباز شریف کے ترکی دورے سے متعلق تقریباً ہر بڑے اخبار میں اشتہار دیا گیا،حمزہ شہباز کی صاف پانی سے متعلق پراجیکٹ کی سرکاری خزانے سے تشہیری مہم چلائی گئی،عدالت سے استدعاہے کہ حکومت کو سرکاری خزانہ سے تشہیری مہم سے روکاجائے۔

درخواست خارج

مزید :

صفحہ آخر -